وزیر اعظم شہباز شریف کی مسلمان ممالک کا یورپی یونین طرز پر اتحاد بنانے کی تجویز 

وزیر اعظم شہباز شریف کی مسلمان ممالک کا یورپی یونین طرز پر اتحاد بنانے کی تجویز 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے مسلمان ممالک کو یورپی یونین طرز پر اتحاد بنانے کی تجویز دے دی ہے ۔ 

اسلام آباد میں مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  کہ ہمیں یورپی یونین طرز پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔پاکستان مسلم ممالک سے قریبی برادرانہ تعلقات چاہتا ہے۔قدرتی وسائل سے مالا مال ممالک غریب ممالک کی مدد کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف   نے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک سے قریبی برادرانہ تعلقات چاہتا ہے۔کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل ہونے چاہیے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر میں مسلمان ممالک پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔مسلم امہ میں بھائی چارے اور یک جہتی جو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں