دعا سے سازش تک کی کہانی ، خود عمران خان کی زبانی

دعا سے سازش تک کی کہانی ، خود عمران خان کی زبانی
سورس: File

اسلام آباد : تحریک انصاف  عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دے رہی  ہے۔ پی ٹی آئی   کا کہنا ہے۔ حکومت کے خلاف عدم اعتماد امریکی سازش ہے ۔ تحریک کا کسی کو پتہ نہیں تھا لیکن عمران خان  خود   عدم اعتماد کے لئے دعائیں اور اس کو ناکام بنانے کے لئے   منصوبے بناتے رہے ۔

نیو نیوز کے مطابق عمران خان کے بیانے کے مطابق 7 مارچ کو سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں عدم اعتماد کی بات کی گئی لیکن اس سے ایک دن پہلے  6 مارچ کو میلسی کے جلسے میں عمران خان نے عدم اعتماد کے بارے میں خود عوام کو بتایا۔ 

جس دن تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی یعنی 8 مارچ کو اس دن عدم اعتماد  پر خان صاحب شکر ادا کرتے ہیں کہ اپوزیشن والے ان کے خلاف اکٹھے ہو گئے ۔ 

کپتان عدم اعتماد کو ناکام بنانے  کے اپنے پر اعتماد تھے کہ ہر تقریر میں اپوزیشن کو دھمکیاں دیتے رہے  اور کہتے رہے کہ عدم اعتماد کے بعد دیکھنا میں تمہارے ساتھ کیا کرتا ہوں۔ 

15 مارچ کو اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن میں بتایا کہ  عدم اعتماد آنے پر نفل پڑھ کر  شکر ادا کیاتھا اور کہا کہ دیکھنا میں اپوزیشن والوں کو کیسے ناکام بناتا ہوں۔ 

لیکن جب عمران خان کی پارٹی کے اپنے ہی لوگ ان کا ساتھ چھوڑنے لگے تو ان کو غلطی کا احساس ہوا اور ان کو مختلف حیلے بہانوں سے واپس بلانے لگے ۔ انہوں نے 20 مارچ  تک  تقریباً ہر روز جلسے کئے اور کہیں کسی سازش کا ذکر نہیں کیا۔

27 مارچ کو جب دیکھا کہ اپنے ایم این ایز کے ساتھ اتحادیوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا ہے اور کہیں اور سے بھی مدد نہیں آ رہی تھی انہوں نے سازش والا" ڈرامہ "گھڑ لیا۔ 

مصنف کے بارے میں