پنجاب انتخابات:  'پی ٹی آئی  کا  ٹکٹ کروڑوں میں،  ن لیگ کا ٹکوں میں بھی  کوئی لینے کو تیار نہیں'

پنجاب انتخابات:  'پی ٹی آئی  کا  ٹکٹ کروڑوں میں،  ن لیگ کا ٹکوں میں بھی  کوئی لینے کو تیار نہیں'

لاہور: مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کا ٹکٹ کوئی مفت میں لینے کو بھی تیار نہیں۔

سابق ضلع ناظم چودھری شفاعت حسین، چودھری محمد الٰہی، چودھری حسن الٰہی اور دیگر  سیاسی رہنما وں  سے بات کرتے ہوے  چودھری پرویزالٰہی نے کہا ن لیگ الیکشن کا بائیکاٹ کرکے اپنا بھرم قائم رکھنا چاہتی ہے،  بائیکاٹ کی باتیں  ن لیگ کی طرف سےشکست کا اعتراف ہے، انشاء اللہ پنجاب میں تحریک انصاف کی جیت اور اس کی حکومت اب نوشتہ دیوار ہے۔

خیال رہے سینئر صحافی آصف چودھری کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ 20 سال سے پارٹی کے لئیے ڈنڈے کھاتے آ رہے ہیں اور خان نے الیکشن کے لئیے ٹکٹ ان امیرزادوں کو دے دئیے جنہوں نے ایک کروڑ روپے  کی رقم  خان کی جیب میں ڈالی۔