این اے 120 ضمنی انتخاب، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ

این اے 120 ضمنی انتخاب، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ

لاہور :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب کیلئے 48 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم ان میں سے دو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے چکے ہیں۔

آج (جمعہ کو ) کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے اور امیدوار شام 4 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.