افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑی جا سکتی، خواجہ آصف

افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑی جا سکتی، خواجہ آصف

اسلام آباد: سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو سمجھ لینا چاہیے کیونکہ افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑی جا سکتی اور ہمیں قربانی کا بکرا بنا کر افغان سرزمین پر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ قیام امن کیلئے افغان سرزمین سے اسلحہ، منشیات اور دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے جائیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان اور امریکا کا ہمیشہ ساتھ دیا اس کے باوجود پاکستان کو مشرقی اور مغربی سرحد سے غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں ایسے امن قائم نہیں ہو سکتا۔

ایوان میں وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے کچھ فیصلے وزیر خارجہ نے بتا دیے باقی فیصلوں سے بھی جلد آگاہ کیا جائے گا۔ ادھر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کی غرض سے وزیر خارجہ نے دورہ امریکا بھی موخر کر دیا۔ خواجہ آصف اٹھائیس اگست کو چین کا دورہ کریں گے اور دیگر دوست ممالک سے بھی رابطے کریں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں