کینیڈا میں پناہ کے حصول کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، جسٹن ٹروڈو

کینیڈا میں پناہ کے حصول کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، جسٹن ٹروڈو

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پناہ گزینوں کو خبردار کیا ہے کہ کینیڈا میں پناہ کے حصول کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔ ٹروڈو نے مانٹریال میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جو افراد یہ سمجھتے ہیں سرحدی چوکیوں سے نکل کر امریکی سرحد پار کر کے کینیڈا پہنچ کر پناہ گزین کوئی فائدہ اٹھا سکتے ہیں تو ان کی یہ مشق بے کار ہے۔ کینیڈا میں پناہ کے حصول کا کو کوئی شارٹ کٹ نہیں۔

کینیڈین وزیر اعظم کا یہ بیان خاص طور پر ان تارکین وطن کی غیر معمولی آمد کے بعد سامنے آیا جو موسم گرما کے دوران پیدل ہی امریکا سے کینیڈا کے صوبے کیوبیک پہنچے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی سوسائٹی خوش آمدید کرنے والی سوسائٹی ہے کیوں کہ انہیں کینیڈا کے امیگریشن کے نظام پر بھر پور اعتماد ہے اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ ہم قوانین پر مبنی ملک ہیں تاہم غیر قانونی طور پر کینیڈا داخل ہونے والوں کو اس کا فائدہ نہیں ہو گا کیوںکہ تمام افراد پر قانون کی پیروی کرنا لازمی ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا کہ رواں موسم گرما میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کو امیگریشن کیلئے سخت مراحل سے گزرنا ہو گا۔ کیوبیک کے صوبائی حکام سے ملاقات کے بعد ٹروڈو نے ایک ٹاسک فورس بنانے کا بھی اعلان کیا جو غیر قانونی منتقلی سے نمٹنے کے لیےاقدامات کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں