سجاد علی نے منفرد انداز میں اپنی سالگرہ مداحوں کے ساتھ منائی

سجاد علی نے منفرد انداز میں اپنی سالگرہ مداحوں کے ساتھ منائی

کراچی:نامور پاکستانی گلوکار سجاد علی نے اپنی 51 ویں سالگرہ منفرد انداز میں اپنے مداحوں کے ساتھ منائی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے لائیو سیشن رکھا۔
سجاد علی بہت منجھے ہوئے گلوکار مانے جا تے ہیں اور وہ اپنی گائکی کے باعث کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔ لائیو سیشن کے دوران انہوں نے نا صرف کافی دیراپنے مداحوں سے بات کی،بلکہ ان کے سوالات کے جواب دیئےاور سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
تاہم لائیو سیشن کے دوران گلوکار نے مداحوں کو گٹار بجاکر ایک گانا ’تم سے‘ بھی سنایا-

0b28c254882e34441ba50a467f1601a2

اور انہوں نےاپنے چاہنے والوں کے لیے بڑا اعلان بھی کیا کہ وہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے مداحوں کو میوزک، شاعری اور گانوں کی کمپوزیشن سکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔