معروف اداکارہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس روانہ

معروف اداکارہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس روانہ

کراچی:پاکستان کی نامور اداکار ہ اور ماڈل نادیہ حسین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے گزشتہ شب اپنے شوہرعاطف اور ساس کے ہمراہ مکہ مکرمہ روانہ ہوگئیں ہیں۔

نادیہ حسین نےاپنی روانگی سے قبل میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کا کرم ہے کہ مجھے حج کی سعادت نصیب ہو رہی  ہے ۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ طویل مدت سے میری خواہش تھی کہ میں بیت اللہ شریف اور روضہ رسولﷺ کی زیارت کروں اور آخر کار میری یہ خواہش پوری ہو رہی ہے۔


تاہم اداکارہ نادیہ حسین نے کہا کہ وہ حج سے واپسی کے بعد اپنی شوبز کی مصروفیات دوبارہ شروع کر دیں گی ۔اور ان کے علاوہ فیشن فو ٹو گرافر احمد بھی فریضہ حج سر انجا م دیں گے۔