عوامی تحریک نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں اپنا امید وار دستبردار کر دیا

عوامی تحریک نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں اپنا امید وار دستبردار کر دیا

لاہور:  تحریک انصاف کی درخواست پر عوامی تحریک نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں اپنا امید وار دستبردار کر دیا،دست بردار ہونے والے اشتیاق چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں پھر دھاندلی ہوئے تو عوامی تحریک اور تحریک انصاف دوبارہ دھرنا دے گی۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی کزنوں میں قربتیں بڑھنے لگیں ہیں اس کا انداز آج عوامی تحریک نے حلقہ این اے 120سے اپنے اہم امیدوار اشتیاق چوہدری کو دستبردار کر وا دیا ہے ۔
تحریک انصاف کے وفد میں ڈاکٹر یاسمین راشد،محمود رشید اور اعجاز چوہدری شامل تھے ،انہوں نے عوامی تحریک سیکریٹیریٹ جا کر عوامی تحریک کے امید وار کی دست برداری کی درخواست کی ، جسے عوامی تحریک نے مان لیا ہے۔تاہم ن لیگی قیادت  کی جانب سے حافظ نعمان کو کاغذات واپس نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔