اسلام آباد سے جعلی وزیر داخلہ ساتھی سمیت پکڑا گیا

اسلام آباد سے جعلی وزیر داخلہ ساتھی سمیت پکڑا گیا

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی وزیر داخلہ اور اس کا ایک ساتھی گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کامیاب کارروائی کی ۔ ملزمان انٹرنیٹ پر وفاقی وزیر داخلہ بن کر سی پیک میں جعلی بھرتیاں کرتے رہے۔

ملزمان نوکریوں کا جھانسا دے کر سادہ لوح افراد سے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں۔ نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کی شکایت پر ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کیا۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی ایف آئی اے ایسے لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے جو اپنے آپ کو سرکاری نمائندے کے طور پر پیش کر کے سادہ لوح افراد کو نوکریوں کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورتے رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں