لیگی" کورنگ" امیدوار حافظ نعمان نے اپنے کاغذات واپس نہیں لیے

 لیگی

لاہور: معرکہ این اے 120 میں مسلم لیگ ن کا امیدوار کون ہوگا؟  کلثوم نواز الیکشن لڑیں گی، یا نہیں ? اس کا جواب مزید معنی خیز ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق  این اے 120کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ ہے تاہم مسلم لیگ ن کے کورنگ امیدوار حافظ نعمان نے اپنے کاغذات واپس نہیں لیے ہیں ۔ ان کا کہناہے کہ  پارٹی قیادت کی ہدایت پر کاغذات واپس نہیں لیے ہیں۔

جبکہ آج صبح تحریک انصاف کی درخواست پر عوامی تحریک نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں اپنا امید وار دستبردار کر دیا،دست بردار ہونے والے اشتیاق چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں پھر دھاندلی ہوئے تو عوامی تحریک اور تحریک انصاف دوبارہ دھرنا دے گی۔

ذرائع کا کہناہے کہتحریک انصاف کے وفد میں ڈاکٹر یاسمین راشد،محمود رشید اور اعجاز چوہدری شامل تھے ،انہوں نے عوامی تحریک سیکریٹیریٹ جا کر عوامیتحریک کے امید وار کی دست برداری کی درخواست کی ، جسے عوامی تحریک نے مان لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔