نیوزی لینڈ افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں ا ضافہ کرے گا

 نیوزی لینڈ افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں ا ضافہ کرے گا

ویلنگٹن:  نیوزی لینڈ افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔

جمعہ کو عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کے افغانستان میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے اعلان اور اپنے ساتھیوں سے بھی ایسا کرنے کی اپیل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے اپنے مزید تین فوجیوں کو افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے وزیر دفاع مارک مشیل نے اس سال کے آغاز میں شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم نیٹو کے اصرار پر افغانستان میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کا اعلان کیا ۔

واضح رہے کہ امریکہ نے پیر کو افغانستان میں جدوجہد ختم کرنے کی اپنی حکمت عملی کا اعلان کیا جس میں افغانستان میں جنگ ختم کرنے کے لئے مزید فوجیوں کو بھیجے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں