ادارہ شماریات نے چھٹی مردم شماری کے عبوری نتائج جاری کر دیے

ادارہ شماریات نے چھٹی مردم شماری کے عبوری نتائج جاری کر دیے

اسلام آباد: شماریات بیورونے چھٹی مردم شماری 2017کے عبوری نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 20کروڑ 77لاکھ 74ہزار 520نفوس پر مشتمل ہے ۔ خیبرپختونخوا کی کل آبادی 3کروڑ 5لاکھ 23ہزار 371افراد پر مشتمل ہے ۔ فاٹا کی کل آبادی 50لاکھ ایک ہزار 676افراد پر مشتمل ہے ۔ پنجاب کی کل آبادی 11کروڑ 12ہزار 442افراد پر مشتمل ہے سندھ کی کل آبادی 4کروڑ 78لاکھ 86ہزار 51افراد پر مشتمل ہے ۔ بلوچستان کی کل آبادی ایک کروڑ 23لاکھ 44ہزار 408افراد پر مشتمل ہے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کل آبادی 20لاکھ 6ہزار 572افراد پر مشتمل ہے ۔ 1998کی مردم شماری کے تناسب سے 2017میں آبادی میں 52فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ملک بھر میں گھروں کی مجموعی تعداد 3کروڑ 22لاکھ 5ہزار 111ہے ۔ آبادی میں اضافے کی شرح 2.40فی صدریکارڈ کی گئی ۔