سعودی خواتین کیلئے سمارٹ فون کی انوکھی ایپ متعارف

سعودی خواتین کیلئے سمارٹ فون کی انوکھی ایپ متعارف

ریاض: سعودی عرب میں وکیل خاتون نسرین عیسیٰ نے خواتین کیلئے ان کے حقوق سے آگاہی کیلئے سمارٹ فون ایپ متعارف کروا دی۔ ان کا کہنا ہے کہ فری ایپ کو متعارف کرانے کا مقصد خواتین کو مزید خودمختار اور طاقتور بنانا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی وکیل 30سالہ نسرین عیسیٰ نے ایک آئی فون اور اینڈرائیڈ موبائل ایپ متعارف کرائی جس کا نام ہی ’اپنے حقو ق جانیں‘ رکھا گیا، یہ ایپ انگلش اور عربی دونوں زبانوں میں متعارف کرائی گئی جس کا مقصد عربی اور عجمی دونوں طرح کی خواتین کو معاونت فراہم کرنا ہے جو ریاست میں مقیم یا آتے جاتے رہتے ہیں۔
انٹرویو میں نسرین عیسیٰ کا کہنا تھا کہ مجھے احساس ہوا کہ بہت سی خواتین اپنے حقوق سے بھی لاعلم ہیں،میں نے ایک کتاب چھاپنے کا سوچا لیکن ایپلیکشنز کا رواج ہے اور ہرکوئی موبائل فون ایپس استعمال کررہاہے ، میری ہمیشہ ہی یہ خواہش رہی کہ خواتین کی مدد کروں، اس طریقے سے خواتین خود ہی سب کچھ کرسکتی ہیں، میں ریاست کو خواتین کی ریاست کے طورپر دیکھناچاہتی ہوں ، یہاں سب کچھ ہے ، آپ کے خاوند نے آپ کی جیولری چرالی ہو یا آپ نوکری کی تلاش میں ہوں، آپ کی لکھی گئی غزل کسی نے چرالی ہو، اس ایپ میں متعلقہ حکومتی اداروں سمیت متعلقہ لنکس موجود ہیں۔