سابق وزیر اعظم نواز شریف 48 گھنٹوں میں لندن روانہ ہو سکتے ہیں, ذرائع

سابق وزیر اعظم نواز شریف 48 گھنٹوں میں لندن روانہ ہو سکتے ہیں, ذرائع

اسلام آباد:  سابق وزیر اعظم نواز شریف 48 گھنٹوں میں لندن روانہ ہو سکتے ہیں.قریبی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کل صبح تک لندن روانہ ہو سکتے ہیں جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے ساتھ اپنا علاج بھی کروائیں گے.

یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز اس وقت لندن میں موجود ہیں جہاں پر ان کا علاج جاری ہے ۔ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے.ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔ سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بھی ہیں۔