ایواکاڈو کے روزانہ استعمال سے بینائی اور یاداشت بہتر رہتی ہے, ماہرین

ایواکاڈو کے روزانہ استعمال سے بینائی اور یاداشت بہتر رہتی ہے, ماہرین

لندن: برطانوی ماہرین نے کہا کہ ایواکاڈو کے روزانہ استعمال سے بینائی اور یاداشت بہتر   رہتی ہے۔

امپئیریل کالج لندن کے ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق  ایواکاڈو  میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ،  اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ  اور  وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو   جسم میں 25 فیصد سے زائد تک لیوٹین کی سطح کو بڑھاتا ہے جس سے بینائی اور یاداشت بہتر ہوتی ہے اور جو لوگ روزانہ کی بنیاد پر پھل ایواکاڈو کا استعمال کرتے ہیں ایسے لوگوں کو بڑھوتری میں بھی جا کر یادداشت اور بینائی کا مسئلہ نہیں ہوتا۔

ماہرین کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ایواکاڈو کے استعمال کو یقینی بنانا چاہیئے تاکہ بینائی اور یاداشت کے مسائل سے محفوظ رہ کر صحت مند بڑھاپا گزارا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں