وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اچانک تھانہ آبپارہ پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اچانک تھانہ آبپارہ پہنچ گئے

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے تھانہ آبپارہ اسلام آباد کا اچانک دورہ کیا اور تھانے میں موجود شہریوں کی شکایات سنیں اور ان کے فوری ازالے کے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس قانون کی بالادستی اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار یقینی بنائے وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس افسران اور اہلکار شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں وزیر داخلہ نے ماڈل تھانے کی تعمیراتی کام میں سست روی پر اظہار برہمی کیا۔