افغان امن کے لیے بھارت کا کردار بہت اہم ہو گا: امریکہ

افغان امن کے لیے بھارت کا کردار بہت اہم ہو گا: امریکہ

واشنگٹن: ا مریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان  کی سرزمین کو کبھی بھی امریکہ پر دوبارہ حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ نئی افغان پالیسی جلد متوقع ہے مگر اس کا فائنل ٹائم ٹیبل نہیں بتا سکتے مگر ایک بات صاف ہے کہ افغانستان میں جمہوری عمل کی کامیابی کے لیے بھارت کا کردار بہت اہم ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان سارہ سینڈرز  کا  کہنا  تھا  کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکیوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ہم افغانستان کو دوبارہ امریکا پرحملے کے لیے کبھی استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ افغانستان سے متعلق نئی پالیسی کا ٹائم ٹیبل نہیں دیا جا سکتا جبکہ افغانستان میں موجود امریکی کمانڈرز حکمت عملی زمینی حقائق کے مطابق بنائیں گے۔

مصنف کے بارے میں