آصف زرداری جب جائے گا تو یہ نہیں کہے گا کہ مجھے کیوں نکالا گیا؟ عمران خان

آصف زرداری جب جائے گا تو یہ نہیں کہے گا کہ مجھے کیوں نکالا گیا؟ عمران خان

سکھر:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 سال پہلے آپ کے حالات ٹھیک تھے۔آپ لوگ پیچھے جبکہ دنیا آگے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلا دور ان شاءاللہ پاکستان کی بہتری کا دور ہے لیکن سندھ کے عوام سے میرا ایک ہی مطالبہ ہے کہ آپ نے کرپشن کے فرعونوں جس کے سردار آصف زرداری ہیں ان کے خلاف آپ کو میرا ساتھ دینا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے گاڈفادر نواز شریف کے خلاف جس طرح آپ نے میرا ساتھ دیا اور اب وہ معصوم شکل بنا کہ پوچھتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا گیا؟لیکن آصف زرداری اتنا بڑا اداکار نہیں وہ آرام سے چلا جائےگا کیوں کہ اسے پتا ہو گا کہ اسے کیوں نکالا گیا۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں اور خاص طور پر سندھ میں بے روزگاری کا دور دورہ ہے۔والدین اپنی اولاد کیلئے پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چار چیزیں ہیں جو پاکستان نئے پاکستان میں ہو گی جو میرا خواب ہے:ؒ
پہلی چیز کمزور اور طاقتور کیلئے الگ الگ نہیں ایک ہی قانون ہو گا۔پاکستان میں امیر ظلم کرتا ہے اور چوری کرتا ہے تو پکڑا نہیں جاتا جبکہ غریب چوری کرتا ہے تو پکڑا جاتا ہے ۔ ہم سب کیلئے ایک قانون لائیں گے ۔پاکستان کے ادارے اپنا کام ٹھیک کریں گے۔غربت کے خاتمے کیلئے پالیسیاں بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری چیز جو نئے پاکستان میں ہو گی وہ میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا پیسے دے کر نوکریوں کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں چھوٹے کسانوں کو پانی نہیں ملتا پاکستان تحریک انصاف سب سے پہلے چھوٹے کسانوں کو پانی دیا جائے گا۔
تیسری چیز جو نئے پاکستان میں نہیں ہو گی وہ کرپشن ہو گی۔ پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔ہم کرپشن پر قابو پا کر دکھائیں گے۔نیب میں ایسا نظام لائیں گے کہ سب چور پکڑے جائیں گے۔کرپٹ چاہے کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتا ہوچاہے وہ وزیراعظم ہی کیوں نہ ہو اس کیخلاف نیب کو کارروائی کرنے کی مکمل اجازت ہو گی۔
چوتھی چیز اس ملک کی صفائی کرنی ہے ۔آلودگی پھیلا رہے ہیں اور جانیں ضائع کر رہے ہے۔ اوپر سے لے کر نیچے تک ایک پلان کے تحت ملک میں صفائی کریں گے تاکہ اگر باہر سے بھی لوگ آئیں تو پاکستان کی خوبصورتی کی تعریف کریں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں ہم نے ایک ارب درخت لگائیں ہیں جس کی ساری دنیا نے تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ بنجر زمین پر بھی درخت لگائیں گے تاکہ وہ کاشت کیلئے قابل ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ شاید پاکستان میں سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت ہے یہاں کے تھانوں میں ایسا نظام لگائیں گے جو خیبر پختونخواہ میں ہے۔سندھ کی پولیس کو بدلیں گے۔آخر میں انہوں نے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا ۔