نواز شریف میراسیاسی حریف ہے ، نکالنے کے قابل تھا اس لئے نکالا گیا، آصف زرداری

نواز شریف میراسیاسی حریف ہے ، نکالنے کے قابل تھا اس لئے نکالا گیا، آصف زرداری

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہنوازشریف میرا سیاسی حریف ہے اس کیلئے کوئی سافٹ کارنر نہیں ہے ۔ نواز شریف نکالنے کے قابل تھے اس لئے انہیں نکال دیا گیا۔

 آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک چلانے او ر کاروبارچلانے میں فرق ہے لیکن نواز شریف ذاتی کاروبار چلانے کیلئے بھارت سے تعلقات چاہتے ہیں جبکہ سپریمکورٹ کی جانب سے نااہل ہونے کے بعد تاحال میاں صاحب کے گھر کی سیکیورٹی وزیراعظم جیسی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ والے کرسی کے بہادر ہیں کرسی نہ ہو تو رنگ پیلے ہوجاتے ہیں۔ن لیگ نوازشریف کو مائنس نہیں کرسکتی اور نہ ہی ن لیگ کے پاس کبھی بھی عوام کا مینڈیٹ نہیں رہالیکن ان کےمقابلے میں پارٹی کے فیصلے بلاول خود کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2013میں بھی نوازشریف کو لایا گیا ،نوازشریف میرے سیاسی حریف ہیں ،ان کیلئے کوئی سافٹ کارنر نہیں ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کے پاس کبھی عوامی مینڈیٹ نہیں تھا ہمیشہ انہیں لایا گیا۔