خاتون نائب وزیر اعظم فرار ہو گئی، سپریم کورٹ نے وارنٹ جاری کر دیئے

خاتون نائب وزیر اعظم فرار ہو گئی، سپریم کورٹ نے وارنٹ جاری کر دیئے

بنکاک: تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم پراوت وونگسُووان کا کہنا ہے کہ اُنہیں سابق خاتون وزیر اعظم یِنگ لَک شناوترا کے بارے میں ان کی ملک میں موجودگی یا کسی ٹھکانے کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا گیا ہے، جب سابق وزیر اعظم آج پچیس اگست کو ملکی سپریم کورٹ میں اپنے خلاف مقدمے کے فیصلے کے وقت موجود نہیں تھیں۔ ان کی عدم موجودگی کے تناظر میں سپریم کورٹ کے جج نے یہ ریمارکس دیے کہ وہ امکاناً ملک سے فرار ہو گئی ہیں۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ وہ یِنگ لَک شناوترا کے حتمی ٹھکانے بارے میں کوئی بھی جواب دینے سے قاصر ہیں۔ سپریم کورٹ نے عدالتی کارروائی ملتوی کرتے ہوئے فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ 27 ستمبر مقرر کی ہے۔

مصنف کے بارے میں