تمام ایرانی ایپلی کیشنز ایپل ایپ سٹور سے ڈیلیٹ

تمام ایرانی ایپلی کیشنز ایپل ایپ سٹور سے ڈیلیٹ

نیویارک: مایہ ناز امریکی کمپنی نے ایپل نے اپنے ایپ اسٹور سے ایران کی تمام ایپلی کیشنز ڈیلیٹ کر دیں۔ ایپل کی جانب سے یہ اقدام ایران پر امریکی پابندیوں کے پیش نظر کیا گیا۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایپل اسٹور میں موجود ایرانی ایپلی کیشنز مقامی اینڈرائڈ اور آئی او ایس انجنیئر تیار کرتے ہیں، جنہیں ایپل کے ایپ اسٹور میں شامل کیا گیا تھا۔تاہم اب امریکی پابندیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے ایپل نے اپنے ایپ اسٹور سے سیکڑوں ایرانی ایپلی کیشنز کو ہٹادیا، جن میں کئی معروف اور عالمی ایپلی کیشنز کے مقامی ورژن بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایپل نے اپنے اسٹور سے اسنیپ، اوبر اور ڈیلن فوڈز جیسی معروف ایپس کو ہٹادیا، جس وجہ سے آئی فون صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی کمپنی ہونے کی وجہ سے ایپل پر تما م حکومتی ضابطوں کا اطلاق ہوتا ہے، اورا سی وجہ سے ایران میں ایپل مصنوعات بشمول آئی فون کی فروخت قانونی طور پر بند مگر ایران میں سمگل شدہ ایپل کے آئی فون مارکیٹوں میں دستیاب ہیں۔ایک اندازے کے مطابق اس وقت ایران میں 4 کروڑ 80 لاکھ اسمارٹ موبائلز موجود ہیں، جن میں 12 لاکھ کے قریب اسمگل شدہ آئی فون ہیں، جن کی مالیت اربوں روپے ہے۔