شمالی کوریا نے غلطی سے اپنے میزائلوں کا انکشاف کردیا

شمالی کوریا نے غلطی سے اپنے میزائلوں کا انکشاف کردیا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ملک کے سربراہ کم جونگ ان کے ایک فیکٹری کے معانئے کی پریس کوریج کے دوران بظاہر دو ایسے میزائل نظاموں کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے جن کا ابھی تک تجربہ نہیں کیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دیواروں پر چارٹ دیکھے جا سکتے ہیں جن میں ہواسونگ 13 اور پوکگک سونگ 3 نامی میزائل دیکھے جا سکتے ہیں۔

ان میں سے پہلا بظاہر ایک بین البراعظمی میزائل ہے، جب کہ دوسرا آبدوز سے فائر کیے جانے والا میزائل لگتا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شمالی کوریا نے 'غلطی' سے تصاویر کے پس منظر میں اہم معلومات افشا کی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فوجی طاقت دکھانے یا اپنے دشمنوں کو   پیغام بھیجنے کا ایک طریقہ ہے۔

مصنف کے بارے میں