قومی اسمبلی کے موجودہ ارکان میں سے 24 کی تعلیم صرف میٹرک پاس

قومی اسمبلی کے موجودہ ارکان میں سے 24 کی تعلیم صرف میٹرک پاس
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستانیوں کو یہ جان کر حیرت کا شدید جھٹکا لگے گا کہ ان کے منتخب کردہ نمائندوں کی تعلیم صرف میٹرک ہے کیونکہ موجودہ قومی اسمبلی میں 24 ارکان کی تعلیم صرف میٹرک پاس ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی سے متعلق غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ فافن کے اعداد و شمار میں بتایاگیاہے کہ موجودہ قومی اسمبلی میں 24 ارکان کی تعلیم صرف میٹرک ہے۔ 72 ارکان کی تعلیم ماسٹرز جبکہ 116 گریجویٹ ہیں۔

39 ارکان کے پاس قانون کی ڈگریاں ہیں۔خیال رہے کہ موجودہ اسمبلی میں گزشتہ اسمبلی کے 129 ارکان دوبارہ منتخب ہو کر آئے ہیں۔