تبدیلی لوگوں کے بہترمستقبل کے لئے آئی ہے:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

تبدیلی لوگوں کے بہترمستقبل کے لئے آئی ہے:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: صوبائی دارالحکومت پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم کی وزیراعظم عمران خان سے وابستہ توقعات کو پورا کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں گے۔

ذرائع کے مطابق سردارعثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تبدیلی لوگوں کے بہترمستقبل کے لئے آئی ہے، حقیقی تبدیلی کے لئے شب وروزمحنت کرنا ہوگی، وزیراعظم عمران خان اوران کی ٹیم عوام کی توقعات پرپورا اترے گی، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفرشروع ہوچکا ہے جب کہ قوم کی عمران خان سے وابستہ توقعات کو پوری کرنے کیلئے دن رات ایک کردیں گے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق ملیں گے، صوبہ بھرمیں جرائم کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے، عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے.

پولیس کو اب عوام کا خادم بننا ہوگا، پولیس کے رویے میں تبدیلی ہرقیمت پرلائیں گے، پولیس نظام میں وہی تبدیلی لائیں گے جو تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں لائی ہے۔دوسری جانب عمائدین نے کہا کہ سردارعثمان بزدارکا پنجاب کا وزیراعلی بننا حقیقی تبدیلی کا واضح ثبوت ہے اور یہ عثمان بزدار محروم اورپسماندہ علاقوں کی ترقی کے نقیب ہیں۔