پی ٹی آئی کے گورنر سندھ کیلئے نامزد عمران اسماعیل انٹرمیڈیٹ پاس نکلے

پی ٹی آئی کے گورنر سندھ کیلئے نامزد عمران اسماعیل انٹرمیڈیٹ پاس نکلے
کیپشن: تصویر بشکریہ آئی این پی

کراچی :گورنر سندھ کیلئے نامزد عمران اسماعیل انٹر میڈیٹ پاس نکلے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ نامزد کر دیاہے تاہم اب ان کی تعلیمی قابلیت بھی سامنے آ گئی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا .

 تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت انٹر ہے یعنی وہ 12 جماعتیں پاس ہیں جبکہ انہوں نے اپنے کاغذت نامزدگی میں یہ بھی لکھا کہ انہوں نے ” بی کام کا پارٹ 1“ بھی کلیئر کر رکھا ہے۔خیال رہے کہ انٹر پاس گورنر سندھ یونیورسٹیوں کے چانسلر ہوں گے اور وہ جامعات کے وائس چانسلرز بھی تعینات کرنے کا اختیار رکھتے ہوں گے ۔

واضح رہے کہ گورنر بطور چانسلر طلبہ کو ڈگریاں بھی ایوارڈ کرتاہے۔ماہرتعلیم کا کہناہے کہ عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت منصب سے مطابقت نہیں رکھتی ہے اس لیے وزیراعظم اپنے فیصلے پر ایک مرتبہ نظر ثانی کریں۔