اپوزیشن جماعتیں مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر تاحال متفق نہ ہوسکیں

اپوزیشن جماعتیں مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر تاحال متفق نہ ہوسکیں
کیپشن: فوٹو: فائل

مری : پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کے نام پرڈٹ گئی ،ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں کسی اور امیدوار کو سامنے لانے پر زور دینے لگیں۔

ذرائع کے مطابق مری میں ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں مشترکہ امیدوار کےلئے پینل تشکیل دینے پر متفق ہوگئی ہے۔صدارتی امیدوار کی نامزدگی کےلئے تشکیل دئیے گئے پینل کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ہوںگے،پینل میں ن لیگ ،پی پی اور غیر جانبدار پارٹی سے ایک ایک نمائندہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا ہے کہ پینل کل تک 3 امیدواروں کا انتخاب کرے گاجس کے بعد حتمی امیدوار کا انتخاب اپوزیشن جماعتیں کریں گی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا ایجنڈا آئندہ اپوزیشن اجلاس تک موخر کردیا گیا ہے جبکہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے جس میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت بھی شریک ہوگی۔