ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی گورنر بلوچستان کیلئے نامزد

07:17 PM, 25 Aug, 2018

کوئٹہ : وزیر اعظم عمران خان نے تین صوبوں کے گورنر بدلنے کے بعد گورنربلوچستان کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،انہوں نے اس عہدے کے لیے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو نامزد کردیا ہے۔

بلوچستان کے نامزد گورنر ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی میڈیکل کے شعبے میں بطور چائلڈ اسپیشلسٹ 32 سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور بولان میڈیکل کالج کوئٹہ میں ڈھائی سال سےبحیثیت رجسٹرار فرائض انجام دے رہے ہیں۔موجودہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ہیں جو کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بڑے بھائی ہیں اور وہ 11 جون 2013 سےگورنر بلوچستان کے عہدے پر فائز ہیں۔

اس سے قبل تحریک انصاف نے اقتدار میں آتے ہی چاروں صوبوں کے گورنرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،اس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اب تک پنجاب کے لیے چوہدری محمد سرور، خیبر پختونخوا میں شاہ فرمان اور سندھ کے لیے عمران اسماعیل کو گورنر نامزد کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں