فاٹا کے تین سینیٹرز نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

فاٹا کے تین سینیٹرز نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

image by facebook

اسلام آباد:فاٹا کے تین سینیٹرز نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ، سینیٹر اورنگزیب ، حاجی فدا ، سجاد طوری کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پارٹی شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے تین سینیٹرز نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔

تینوں سینیٹرز اورنگزیب ، حاجی فدا اور سجاد طوری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف میں شمولیت پر فاٹا کے تینوں اراکین کے فیصلے کو سراہا۔