عمران علی شاہ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 20 افراد کا علاج کرانے کا حکم

08:12 PM, 25 Aug, 2018

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی نے کراچی میں شہری پر تشدد کرنے والے عمران علی شاہ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 20 مستحق افراد کا علاج کروانے کا کہہ دیا ورنہ انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔

انصاف ہاوس کراچی میں پی ٹی آئی سندھ کی ڈسلپنری کمیٹی کی سربراہ جسٹس رعنا ذکی نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ ایم پی اے عمران شاہ کو شہری پر تشدد کے الزام میں 5 لاکھ روپے جرمانہ اور20 افراد کا مفت علاج کرنے کی سزا سنادی ہے۔

اس موقع پر فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ عمران شاہ نے خود اس بات کو مانا ہے کہ ڈسلپنری کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ سزا پر ڈاکٹر عمران علی شاہ پورا نہ اترے تو انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔

مزیدخبریں