پیپلز پارٹی نے قیادت کو اعتماد میں لینے کےلئے مزید وقت مانگا ہے،احسن اقبال

 پیپلز پارٹی نے قیادت کو اعتماد میں لینے کےلئے مزید وقت مانگا ہے،احسن اقبال
کیپشن: فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر متفق ہوگئی ہیں۔

آل پارٹیز کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی قیادت کو اس حوالے سے اعتماد میں لینے کےلئے مزید وقت مانگا ہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ ، ایم ایم اے کے لیاقت بلوچ سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔مری میںن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی زیر صدارت اے پی سی ہوئی ،جس میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ صدارتی امیدوار سامنے لانے پر مشاورت کی گئی۔

اس حوالے سے احسن اقبال نے میڈیا کو صورتحال سے آگاہ کیا ،جس پر صحافی نے طنزیہ انداز میں ان سے استفسار کیا کہ صدارتی الیکشن کو گول مال نہ بنائیں ،صاف صاف بتائیں۔ن لیگی رہنما نے صحافی کو کل تک انتظار کا مشورہ دیا اور کہا کہ پی پی کے وفد نے اپنی قیادت کو اے پی سی میں ہونے والی بات چیت پر اعتماد میں لینے کےلئے کچھ وقت مانگا ہے۔