صدارتی انتخاب میں اپوزیشن سے آگے نکل چکے ہیں:عارف علوی

صدارتی انتخاب میں اپوزیشن سے آگے نکل چکے ہیں:عارف علوی
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل گورنرسندھ کے لیے بہترین امیدوار ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے عمران اسماعیل کو گورنر نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ عارف علوی نے کہا کہ عمران اسماعیل تمام جماعتوں کوساتھ لے کرچلنے والے انسان ہیں، ان کی سربراہی میں سندھ حکومت کی بھرپورمعاونت کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں عارف علوی نے کہا کہ اپوزیشن صدارتی انتخاب کے لئے غورکررہی ہے، ہم آگے نکل چکے ہیں،ہمارے پاس صدارتی انتخاب کے لئے نمبرز پورے ہیں، اپنے اتحادیوں کے پاس بھی ووٹ کے لئے جاو¿ں گا، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے لئے وزیراعظم سے مشاورت جاری ہے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکا فیصلہ ایک دودن میں ہوجائے گا۔واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنے صدر کے انتخاب میںکوئی دشواری نہیں ہوگی۔