"نشا " میری زندگی کا سب سےخوبصورت تحفہ ہے، سنی لیون

کیپشن: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے اپنی بیٹی نشا کو زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ قرار دے دیا۔

حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سنی لیون نے اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت تحفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا انہیں بھارت میں قیام کے دوران جو سب سے پیارا تحفہ ملا ہے وہ ان کی بیٹی نشا کور ہے۔سنی نے کہا نشا سے بڑا اورخوبصورت تحفہ شاید مجھے کبھی نہیں مل سکتا تھا، جب میں 60 سال کی ہوجاوں گی اور لوگ مجھ سے پوچھیں گے کہ بھارت نے آپ کوکیا دیا تو میں کہوں گی بھارت نے مجھے”نشا“ دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سنی لیون اوران کے شوہر ڈینئل ویبر نے ایک یتیم بچی گود لی تھی جس کا نام نشا کور ویبر رکھاتھا، نشا کے علاوہ سنی لیون کے دوبیٹے ہیں جن کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔