فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ نے نیاریکارڈ قائم کر دیا

فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ نے نیاریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی: عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ مختصر عرصے میں 10 کروڑ سے زائد بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق فلم نے ریلیزکے صرف 2 دنوں میں پاکستان سمیت دنیا بھرمیں 10 کروڑ72 لاکھ کما کرریکارڈ قائم کردیا، اس سے قبل پاکستان کی کسی فلم نے اتنی جلدی 10 کروڑ کا ہندسہ عبورنہیں کیا تھا۔ پاکستانی سینماو¿ں میں فلم نے اب تک 6 کروڑ75 لاکھ اوربیرون ممالک 3کروڑ97 لاکھ کمائے ہیں۔فہد مصطفیٰ اورہمایوں سعید نے فلم کا بزنس اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئرکراتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

aea053066e1c972b931781ce8b922a74

واضح رہے کہ ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، احمد بٹ، ماورا حسین اورکبریٰ خان جیسی بڑی کاسٹ پرمشتمل فلم ”جوانی پھرنہیں آنی 2“ بزنس کرنے میں بھی سب سے آگے رہی ہے اوربلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے۔