وزیراعظم نے گورنر بلوچستان کے لیے ڈاکٹر امیر محمد جوگزئی کو نامزد کر دیا

وزیراعظم نے گورنر بلوچستان کے لیے ڈاکٹر امیر محمد جوگزئی کو نامزد کر دیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے گورنر کے لیے ڈاکٹر امیر محمد جوگزئی کو نامزد کر دیا ، نیب نے رواں برس لی نامزد گورنر کیخلاف تحقیقات کی منظوری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے گورنر کے لیے ڈاکٹر امیر محمد جوگزئی کو نامزد کر دیا ہے ، نیب نے رواں برس ہی نامزد گورنر کیخلاف تحقیقات کی منظوری دی ہے۔

نامزد گورنر بلوچستان ایم بی بی ایس کی ڈگری رکھتے ہیں ، وہ بیلپ بلوچستان ادارے کے پریذیڈنٹ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے علاوہ سی ای او کڈنی سینٹر رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ چائلڈ اسپیشلسٹ امیر محمد خان جوگزئی سول ہسپتال شعبہ اطفال کے سربراہ بھی رہے ہیں، ڈاکٹر امیرمحمد خان جوگزئی کا تعلق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ سے ہے،امیر محمد خان جوگزئی سابق گورنر سردارگل محمد جوگزئی کے بھائی ہیں۔

علاوہ ازیں نامزد گورنر بلوچستان امیر محمد جوگزئی کیخلاف نیب میں کیس دائر ہو چکا ہے جس میں ان پر کڈنی سینٹر کے لیے زائد قیمت پر مشینری خریدنے کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق نامزد گورنر بلوچستان ڈاکٹرامیر محمدجوگزئی کے خلاف قومی احتساب بیورو ( نیب ) میں تحقیقات جاری ہیں، نیب نے رواں سال نامزد گورنر کیخلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی۔