فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ کی کامیابی پر مہیش بھٹ کا پیغام سامنے آگیا

فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ کی کامیابی پر مہیش بھٹ کا پیغام سامنے آگیا

فوٹو: فائل

کراچی: بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایت کارمہیش بھٹ نے پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کو ”جوانی پھر نہیں ا?نی2“کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم”جوانی پھر نہیں آنی2“کی کامیابی بھارتیوں کو بھی بھا گئی۔ جہاں پاکستانی شائقین فلم کی تعریف کررہے ہیں وہیں بھارت کے نامور ہدایت کارو پروڈیوسرمہیش بھٹ بھی فلم کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔مہیش بھٹ نے ٹوئٹر پر ہمایوں سعید کو فلم کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمایوں سعید ایسا ستارہ ہے جو مسلسل چمک رہا ہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے مہیش بھٹ کا شکریہ اداکرتے ہوئے جوابی ٹوئٹ کیا ”اللہ کا بہت شکر ہے، یہ تو شروعات ہے، ہمیں لوگوں کا پیار ایسے ہی ملتا رہا تو فلم کئی ریکارڈ توڑے گی۔“




واضح رہے کہ فلم ریلیز کے صرف دودنوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں 10 کروڑ72 لاکھ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے۔