احسن اقبال اپنی پیشی سے24گھنٹے پہلے عدالت پہنچ گئے

احسن اقبال اپنی پیشی سے24گھنٹے پہلے عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما احسن اقبال نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس پیشی سے ایک دن قبل ہی عدالت پہنچ گئے۔

نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس قومی احتساب بیورو(نیب) نے دائر کیا ہے اور اس کی سماعت26 اگست کو ہونی تھی۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال غلطی سے25 اگست کو ہی عدالت پہنچ گئے۔عدالتی عملے نے لیگی رہنما کو یاد دلایا کہ سماعت کل یعنی26 اگست2020 کو ہے۔ غلطی کا احساس ہونے پر احسن اقبال نے واپس چلے گئے۔سابق وفاقی وزیر احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

قومی احتساب بیورو کا مؤقف ہے کہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اختیارات سے تجاوز کیا اور خلاف قانون تین ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا۔

احسن اقبال کا مؤقف ہے کہ نیب یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ اسپورٹس سٹی کیوں بنایا گیا۔ نیب نے مذکورہ کیس میں احسن اقبال کو23 دسمبر2019 میں گرفتار بھی کیا تھا۔ن لیگی رہنما نے اپنی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور26 فروری2020 ان حق میں فیصلہ آنے پر احسن اقبال کو رہا کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق نارووال میں اسپورٹس سٹی کی تعمیرکے حوالے سے  پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔