کورونا وائرس: دنیا بھر میں 2 کروڑ 38 لاکھ سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 2 کروڑ 38 لاکھ سے زائد افراد متاثر

 عالمی وبا کوورونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 38 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 8 لاکھ 17 ہزار 368 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 59 لاکھ 15 ہزار630 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 114 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 399 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد36 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مزید 141 افراد ہلاک ہوئے اور وہاں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 854 افراد ہلاک ہوئے اموات کی مجموعی تعداد 58ہزار570 ہوگئی ہے۔

روس میں کورونا سے 9 لاکھ 61 ہزار 493 افراد متاثر اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 121 افراد ہلاک ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 448 ہوگئی ہے۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار159 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 60 ہزار 800 اموات ہوئی ہیں۔دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 63 لاکھ58 ہزار سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 66 لاکھ 33 ہزار698 ہے۔

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔