وفاقی حکومت نے محرم کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے محرم کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا
کیپشن: ملک بھر میں ہفتہ 29 اگست اور اتوار 30 اگست کو عام تعطیل ہو گی، وزارت داخلہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور منایا جاتا ہے جس میں اہل بیت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

یوم عاشور کی مناسبت سے وفاقی حکومت نے 2 روز کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہفتہ 29 اگست اور اتوار 30 اگست کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔