جیمز اینڈرسن 600 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

جیمز اینڈرسن 600 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے
کیپشن: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں اینڈرسن نے مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ کِرک انفو

لندن: انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے۔ 38 سالہ جیمز اینڈرسن نے یہ سنگ میل ساؤتھیمپٹن ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی کپتان اظہر علی کو آؤٹ کر کے حاصل کیا۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں اینڈرسن نے مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کی۔ اس سے قبل کوئی بھی فاسٹ بولر 600 کا ہندسہ عبور نہیں کرسکا ہے اور اس کلب میں اسپن بولر ہی شامل ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں سری لنکا کے مرلی دھرن نے 800، آسٹریلیا کے شین وارن 708 اور بھارت کے انیل کمبلے نے 619 وکٹیں حاصل کی ہیں۔