وزیراعظم آئندہ ماہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم آئندہ ماہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ ہونے والے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے، جہاں وہ تقریر بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی  سفارتخانے کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے جنرل اجلاس سے قبل یا بعد میں سائیڈ لائن پر جوامریکی صدر جوبائیڈن اور عمران خان کی ملاقات کی کوشش بھی کی جائے گی۔

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد آئندہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوگا، جس میں امریکی صدر سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سربراہان مملکت دنیا اور بالخصوص افغانستان سے انخلا کے بعد کی تیزی سے بدلتی صورت حال پر اپنی قیمتی آرا اور تجاویز بھی پیش کریں گے۔