کابل ایئرپورٹ پر کھانے پینے کی شدید قلت، پانی کی ایک بوتل 40 امریکی ڈالر میں فروخت

Severe shortage, food, drink, Kabul Airport, water, bottle, 40 dollar

کابل: افغانستان سے انخلا کا عمل جاری ہے ۔ کابل ایئرپورٹ پر موجود ہزاروں افراد کو کھانے پینے کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر کھانے پینے کی شدید قلت کے باعث پانی کی ایک بوتل 40 امریکی ڈالر یعنی 6 ہزار سے زائد روپے اور ایک چاول کی پلیٹ 100 ڈالر یعنی 16 ہزار پانچ سو روپے سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے ۔ ایئرپورٹ پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ کھانا اور پانی ان کی پہنچ سے باہر ہے ۔

دوسری جانب ، طالبان نے افغان شہریوں کو کابل ائیرپورٹ آنے سے روک دیا ۔ کابل ائیر پورٹ کے مشرقی دروازے سے 5 کلومیٹر دور چیک پوسٹ قائم کر دی ۔ بغیر ویزا کسی بھی افغان شہری کو آگے نہیں جانے دیا جا رہا ۔

طالبان نے کہا ہے کہ کام کرنے والی خواتین کو اس وقت تک گھروں میں بیٹھنا چاہیے جب تک ان کی حفاظت کو یقینی نہیں بنا لیا جاتا ۔

امریکی صدر جوبائیڈن کے مطابق 14 اگست سے اب تک 70 ہزار 700 افراد کو کابل سے نکالا جا چکا ہے ۔ جبکہ مزید افراد کو افغانستان سے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے ۔