ترین گروپ کے کتنے اراکین جلد علیحدگی اختیار کریں گے، نذیر چوہان نے بڑا دعوی کر دیا

ترین گروپ کے کتنے اراکین جلد علیحدگی اختیار کریں گے، نذیر چوہان نے بڑا دعوی کر دیا
کیپشن: ترین گروپ کے کتنے اراکین جلد علیحدگی اختیار کریں گے، نذیر چوہان نے بڑا دعوی کر دیا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پنجاب سے تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترین گروپ کے 11 اراکین جلد علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کریں گے۔

نذیر چوہان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی اور میں نے وزیراعظم سے اپنی غلطی پر معافی مانگ لی ہے اور میں نے وزیراعظم سے کہا کہ اپنے عمل پر شرمندہ ہوں آپ میرے قائد ہیں معاف کر دیں جبکہ پہلے مجھے ڈانٹ پڑی پھر سرزنش کے بعد معافی مل گئی اور پھر وزیراعظم نے مجھے بلدیاتی الیکشن میں متحرک ہونے کا حکم دیا ہے۔

نذیر چوہان نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کو بتایا ہے کہ بہت سے لوگ ترین گروپ چھوڑنا چاہتے ہیں، ترین گروپ کے 11 اراکین جلد علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کریں گے، اور میں جلد ان ارکان کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کراؤں گا۔

خیال رہے کہ نذیر چوہان نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے ہی ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ میں جہانگیر ترین کے ساتھ ہر پیشی پرگیا لیکن مشکل میں مجھے جہانگیر ترین نے فون کال تک نہیں کی۔ انہوں نے مجھے استعمال کیا لہذا ترین گروپ سے میرا کوئی تعلق نہیں اور میں نے جہانگیر ترین کو اپنا لیڈر مانا لیکن وہ اس قابل نہیں ہے جبکہ میرا جہانگیر خان ترین گروپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور میرا ایک ہی لیڈر ہے اس کا نام عمران خان ہے اور رہے گا۔