اسلام آباد میں تمام ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد میں تمام ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق ہیوی گاڑیوں  کی وجہ سے شہر کی سڑکوں کا نقصان اور پتھروں کی چوری بھی ہوتی تھی۔اب  تمام ہیوی گاڑیوں  کی اسلام آباد داخلے کے لیے این او سی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے ایک ٹرک، 2 ٹرالے اور 6 لوگوں کو حراست میں لے کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں اس سے قبل مخصوص اوقات کار میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کی کئی وجوہات ہیں جن میں ایک افغانستان میں طالبان کاکنٹرول بھی ہے ۔