چین ،روس ،برطانیہ،امریکہ کے بعد جرمنی کا افغانستان کیلئے انتہائی خوش آئند اعلان

German Chancellor,Angela Merkel,Talks with Afghan

برلن: جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کو ’’تلخ حقیقت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو طالبان کے ساتھ مکالمہ کرنے سے جھجھکنا نہیں چاہیئے۔

  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے پارلیمان میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال ایک تلخ حقیقت ہے جس کا جرمنی سمیت عالمی برادری کو سامنا کرنا چاہیئے۔

  انگیلا میرکل نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کرنے میں جھجھکنا نہیں چاہیئے۔ افغانستان میں جو کچھ گزشتہ 20 برسوں میں حاصل کیا گیا اْس کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔

چانسلر انگیلا میرکل نے مزید کہا کہ ابھی کل ہی افغانستان کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں جرمنی نے انسانی بنیادوں پر مہیا کی جانے والی مالی امداد میں 50 کروڑ یورو کے اضافے کا اعلان بھی کیا ہے۔