وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم اور بہترین میزبانی پر قطری قیادت کا شکریہ

وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم اور بہترین میزبانی پر قطری قیادت کا شکریہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قطر سے وطن واپسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے قطری حکومت، عوام اور امیر قطر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں پرتپاک خیر مقدم اور بہترین میزبانی پرقطری حکومت، عوام اور شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ قطر کا اہم دورہ مکمل کرکے آج پاکستان واپس جارہے ہیں، دورہ قطر کے دو اہم پہلو قابل ذکر ہیں، پاکستان اور قطر مستقبل کے بارے میں واضح ویژن رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں نئے مواقع سامنے آ رہے ہیں اس لئے دونوں ممالک تعلقات کیلئے معاشی تعاون کو مرکزی حیثیت دینے کی ضرورت سے آگاہ ہیں۔

مصنف کے بارے میں