ہانگ کانگ نے یو اے ای کو شکست دے کر ایشیاءکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہانگ کانگ نے یو اے ای کو شکست دے کر ایشیاءکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

عمان: ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو شکست دے کر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاءکپ 2022ءکیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عمان میں کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں محض 147 رنز بنائے جس کے جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ 
کوالیفائنگ راؤنڈ میں یو اے ای کے خلاف کھیلے گئے اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی ہانگ کانگ نے براہ راست ایشیاکپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ 
میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی جبکہ ہانگ کانگ نے تینوں میچز جیتے، اسی طرح کویت نے 2 میچز میں کامیابی سمیٹی اور چار پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر رہا۔ ہانگ کانگ ایشیا کپ کے گروپ اے میں 31 اگست کو بھارت جبکہ 2 ستمبر کو پاکستان کے مدمقابل آئے گی۔ 

مصنف کے بارے میں