شہباز گل جوڈیشل ریمانڈ کے بعد اڈیالہ منتقل ہو چکے ہیں: وزیر داخلہ پنجاب

شہباز گل جوڈیشل ریمانڈ کے بعد اڈیالہ منتقل ہو چکے ہیں: وزیر داخلہ پنجاب

لاہور: وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے چیف آف سٹاف شہباز گل جوڈیشل ریمانڈ کے بعد اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل ہو چکے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دوسرے قیدیوں کی طرح شہباز گل کی بہترین دیکھ بھال یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں