سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم کا دورہ لندن منسوخ

سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم کا دورہ لندن منسوخ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر دیا ہے اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی بیٹی اور اپنی پوتی کی طبیعت ناسازی کے باعث سے قطر سے لندن جانا تھا مگر سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے انہوں نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) سمیت دیگر حکام سیلاب متاثرین اور امدادی کارروائیوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔ 
واضح رہے کہ وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر گئے تھے جہاں انہوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ان کے والدین سے ملاقات کرنے کے علاوہ فٹ بال سٹیڈیم کا دورہ بھی کیا۔ 
اس دورے کے دوران قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا جبکہ وزیراعظم نے وطن واپسی پر قطری حکومت، عوام اور امیر قطر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ 
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطر کا اہم دورہ مکمل کرکے آج پاکستان واپس جا رہا ہوں، دورہ قطر کے دو اہم پہلو قابل ذکر ہیں، پاکستان اور قطر مستقبل کے بارے میں واضح ویژن رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں نئے مواقع سامنے آ رہے ہیں اس لئے دونوں ممالک تعلقات کیلئے معاشی تعاون کو مرکزی حیثیت دینے کی ضرورت سے آگاہ ہیں۔

مصنف کے بارے میں