فیصلے کرنے اور کروانے والوں کو ملک کے بارے میں سوچنا چاہئے: عمران خان 

فیصلے کرنے اور کروانے والوں کو ملک کے بارے میں سوچنا چاہئے: عمران خان 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت ساری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے، جو بھی فیصلے کر رہے ہیں اور کروا رہے ہیں ان کو ملک کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ شہبازگل پر جنسی تشدد ہوتا ہے، میں کہوں کہ قانونی ایکشن لوں گا تو دہشت گردی کا کیس لگ جاتا ہے، ساری دنیا میں اس وقت پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ مجسٹریٹ نے تشدد ہوتے ہوئے شہبازگل کو واپس پولیس کے پاس بھیج دیا، اس پر اگر میں لیگل ایکشن لینے کا کہتا ہوں تو مجھ پر دہشت گردی کا کیس لگ جاتا ہے۔ 
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا میں یہ خبر گئی، ایسا لگا کہ پاکستان بنانا ری پبلک ہے، میں چاہتا ہوں کہ جو بھی فیصلے کر رہے ہیں اور کروارہے ہیں ان کو ملک کا سوچنا چاہیے، سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو اس کیس پر گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف کی طاقت سے خوفزدہ ہیں، تاریخ میں اتنے بڑے جلسے نہیں ہوئے جبکہ ہم ضمنی الیکشن بھی جیتے جا رہے ہیں، خوف کی وجہ سے ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرنے اور اپنی ذات کو بچانے کیلئے یہ پاکستان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں